.

بیت المقدس : درجنوں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیت المقدس میں آج اتوار کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے بابِ مغاربہ کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہ کارروائی قابض اسرائیلی فوج کے سخت حفاظتی اقدامات کے جلو میں کی گئی۔

فلسطینی ذرائع نے بیت المقدس میں محکمہ اسلامی اوقاف کے حوالے سے بتایا کہ درجنوں آباد کاروں نے مسجد پر دھاوا بول دیا اور مسجد کے صحنوں میں اشتعال انگیز طور پر گشت کرتے رہے۔