یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے مساعی جاری رکھیں گے:شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کے نئےایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ کے تقرر کا خیرمقدم
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ کےتقرر کا خیرمقدم کیا ہے۔سویڈن سے تعلق رکھنے والے سفارت کار کو گذشتہ روز یہ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
سعودی وزیر نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مملکت یمن کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی جس سے برادر یمنی عوام کے دکھوں کا خاتمہ ہو گا اور سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
جمعہ کے روز ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے سویڈن کے ہانس گرنڈبرگ کو یمن کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کیا۔ وہ برطانیہ کے مارٹن گریفیتھس کی جگہ لیں گے۔
چین کی جانب سے ان کی نامزدگی کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے ان کے تقرر میں بھی تاخیرہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کسی بھی عالمی ایلچی کے تقرر کے لیے سلامتی کونسل کے تمام پندرہ رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔سلامتی کونسل کے تمام ممالک نے اسی ہفتے سویڈش سفارت کار کو مارٹن گریفیتھس کی جگہ یمن میں خصوصی ایلچی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔مارٹن گریفیتھس گذشتہ تین سال کے دوران میں یمن میں جاری بحران کے خاتمے کےلیے امن کوششوں میں مصالحت کار کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔
I welcome the appointment of Hans Grundberg as UN Special Envoy for Yemen. We wish him success in his new role and look forward to working with him. The Kingdom will continue to support all efforts to reach a political solution that helps bring peace and prosperity to Yemen.
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) August 7, 2021
یہ اعلان اقوام متحدہ کے سابق ایلچی مارٹن گریفیتھس کے مشن کے خاتمے کے ایک ماہ سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے۔ گریفیتھس کو اقوام متحدہ میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مقرر کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کا چوتھا ایلچی
گرنڈبرگ 2011 کے بعد سے یمن کے لیے چوتھے ایلچی ہیں۔ وہ ستمبر 2019 سے یمن میں یورپی یونین کے سفیر رہے ہیں اور بین الاقوامی امور میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 15 سال سے زیادہ عرصے تک مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل ، مذاکرات اور ثالثی کےلیے خدمات انجام دیں۔
ہانس گرونڈبرگ نے اس عرصے کے دوران میں اسٹاک ہوم میں سویڈش وزارت خارجہ میں خلیجی امور کے شعبے کی سربراہی بھی کی۔
-
سعودی عرب کے درجنوں سرکاری ادارے’نیشنل ڈیٹا بنک‘ میں رجسٹرڈ
سعودی عرب کے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) نے ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک قابل اعتماد چینل بنانے کی کوشش میں 190 سے زائد سرکاری اداروں کے ... مشرق وسطی -
تفصیلات جانیے: سعودی عرب میں مزید 14 مقامات کی تاریخی اعتبار سے درجہ بندی
سعودی عرب میں محکمہ آثار قدیمہ نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ریاض، قصیم، تبوک اور الجوف میں مزید 14 تاریخی مقامات کا اندراج کرایا ہے۔ سعودی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں ویکسین یافتہ طلبا اور عملے کا تناسب کیا ہے؟
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ طلبا کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عوامی اور یونیورسٹی کی تعلیم میں کرونا ویکسین ... مشرق وسطی