سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن ’نزاھہ‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کےالزام میں 207 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں کچھ مقامی اور بعض غیرملکی ہیں۔ ملزمان میں سعودی عرب کی 11 وزارتوں کے ملازمین بھی شامل ہیں جن پر انتظامی اور فوج داری نوعیت کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے الزام میں پہلے سے گرفتار 461 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
#هيئة_الرقابة_ومكافحة_الفساد تباشر عدداً من القضايا الجنائية والإدارية خلال شهر ذو الحجة 1442 هـ pic.twitter.com/pjFqjMGjkL
— هيئة الرقابة ومكافحة الفساد (@nazaha_gov_sa) August 9, 2021
سعودی عرب کےانسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں اور مختلف اداروں کے تعاون سے کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے ذی الحج کے دوران 878 دورے کیے اور 461 ملزمان سے کرپشن کے شبے میں پوچھ تاچھ شروع کی جب کہ 207 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ مقامی ملزمان میں وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈز، محکمہ صحت، انصاف، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی اور زراعت، تعلیم، تجارت، ہیومن ریسورس، سماجی ترقی اور وزارت اطلاعات سے ملازمین بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر رشوت کی وصولی، عہدے کے ناجائز استعمال، اختیارات کا غیرقانونی استعمال، دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔