سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، کیپٹاگون کی ڈیڑھ ملین گولیاں ضبط
جدہ اسلامک پورٹ پر سعودی زکوٰۃ، ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 1،600،000 کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ یہ منشیات بندرگاہ کے ذریعے موصول ہونے والی کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
کسٹمزاتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے ذریعے ایک ٹرک پر لادے گئے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں کیپٹاگون گولیوں کی بڑی مقدار فرش کے اندر چھپائی ہوئی پائی گئی۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ منشیات کی ضبطی کا عمل جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ ایک کوآرڈینیشن پروسیس کےتحت مکمل کیا گیا۔ اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تمام درآمدات، برآمدات اور مسافروں پر کسٹم کنٹرول کو سخت کر رہا ہے۔
اسمگلنگ کا ہر طرح سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں خشکی، سمندر اور فضائی راستوں سے آنے والے سامان کی جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے جانچ کی جاتی ہے تاکہ ملک میں بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی سازش ناکام بنائی جا سکے۔
-
سعودی عرب: الریاض ہوائی اڈے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کوکین اسمگل ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والا شہری گرفتار
سعودی عرب میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹریٹ جنرل کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی ...
مشرق وسطی -
ایران سے بھاری مقدار میں منشیات بحرین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
بحرین میں حکام نے بتایا ہے کہ ایران گذشتہ پندرہ برس کے دوران میں منشیات بحرین ...
بين الاقوامى