اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے کہا ہےکہ اسرائیلی پولیس کو سخت شبہ ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے جلبوع جیل سے 6 قیدیوں کے فرار میں مدد کی تھی۔
اخبار نے ’کے اے این‘ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ پولیس کے پاس ایسی معلومات ہیں کہ اس بات کے شبہات بڑھ رہے ہیں کہ جیل افسران نے چھ قیدیوں کو جلبوع جیل سے فرار میں مدد دی۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پولیس نجے جیل کے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو جمعرات کے روز تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پریہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسرائیلی حکام نے اسلامی جہاد کے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
متعدد اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور جیلروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ وسطی اسرائیل میں جزیرہ نما النقب میں کتزیعوت اور ریمون جیلوں میں اسلامی جہاد کے متعدد قیدیوں نے جیل کے کمروں کو آگ لگا دی۔ قیدیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسلامی جہاد کے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں ڈالا گیا وہ جیل کو آگ لگا دیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر دفاع اور جیل حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں جیلوں کی سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
-
اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کے ذریعے فرار
اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک واقع الجلبوع جیل سے آج پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک ... مشرق وسطی -
فلسطینی صدر محمود عباس کی رام اللہ میں اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات
فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ایک رُکن حسین الشیخ نے پیر کی صبح کہا ہےکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے فلسطین ۔ ... بين الاقوامى -
امریکا میں قدیم اورمشہور فلسطینی قیدی کی رہائی کا فیصلہ
جمعہ کی شام امریکا کی کیلی فورنیا ریاست میں ’سین ڈیاگو‘ شہرکی ایک جیل میں 53 سال سے قید فلسطینی سرحان بشارہ سرحان کی مشروط رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ... بين الاقوامى