سعودی عرب میں زکوٰۃ ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کیپٹاگون منشیات کی 1،121،722گولیوں کی اسمگلنگ کی چار کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ منشیات کی یہ گولیاں متعدد زمینی ، فضائی اور سمندری راستوں اور بندرگاہوں کے ذریعے سعودی عرب میں لانے اور مختلف نوعیت کے سامان میں چھپا کر مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اسمگلنگ کی پہلی کوشش ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کسٹم حکام نے ناکام بنائی۔ اس کوشش میں 112،810 کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لی گئیں۔ اسمگلروں نےیہ گولیاں انتہائی فنکارانہ انداز میں گھروں میں استعمال ہونے والے برتوں میں چھپا رکھی تھیں۔ یہ منشیات ضبط کر لی گئی ہیں۔ اسی طرح کسٹمز نے 80،000 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دی۔ یہ منشیات "پوسٹل پارسل" میں "واٹر پیوریفیکیشن فلٹرز" میں چھپائی گئی تھی۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ ضبا بندرگاہ پرکسٹم حکام نے 917،636 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ شاہ فہد پل سے کسٹمز نے 11،276 گولیاں اسمگل کرنے کی چوتھی کوشش ناکام بنائی۔
-
نائن الیون حملوں میں سعودی عرب کا کوئی قصور نہیں:سربراہ انکوائری کمیشن
نائن الیون انکوائری کمیشن کے سربراہ تھامس کین نے کہا ہے کہ 9/11 کے حملے کو روکا جا سکتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا نائن الیون کے واقعات میں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے بڑےشہروں میں ٹرکوں کی آمدو رفت کی آن لائن ریگولیشن سروس متعارف
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھارٹی نے جُمعے کے روز جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک اور جنرل اتھارٹی آف پورٹس کے اشتراک سے ملک کے بڑے شہروں میں مال ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: 2024 میں برقی کاروں کی مقامی طور پر تیاری شروع کر دی جائے گی
'لیوسڈ گروپ' نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔سعودی عرب میں معیار اور کوالٹی یقینی بنانے کے ادارے ... مشرق وسطی