.
سعودی معیشت

سعودی عرب: جولائی کے دوران تیل کے علاوہ برآمدات میں 17.9 فیصد اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جولائی 2020 کے مقابلے میں جولائی 2021 میں سعودی تجارتی سامان کی برآمدات میں 79.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال2020ء کے دوران کرونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی تجارتی مصنوعات اور برآمدات متاثر ہوئیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2021 میں سعودی تجارتی مال کی برآمدات کی مالیت 91.8 ارب ریال ریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی 2020 میں یہ تعداد 51.1 ارب ریال تھی۔

اتھارٹی نے پٹرولیم کی برآمدات میں میں جولائی2021ء کے دوران 112.1 فی صد اضافے کے بعد مجموعی حجم 37.5 ارب ریال سے بڑھ کر 71 ارب ریال ہوگیا۔ سال 2020ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات میں 65 اعشاریہ 5 فی صد اضافہ ہوا۔

سعودی عرب میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں بھی کرونا کے پہلے سال کی نسبت رواں سال تیزی دیکھی گئی۔

مینوفیکچرنگ تجارتی سامان کی برآمدات جون 2021 8.2 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب ریال ہوگئیں۔

تیل کے علاوہ برآمدات میں جولائی 2021 میں 17.9 فیصد اضافے کے ساتھ 20.8 ارب ریال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی 2020 میں 17.6 یہ تناسب 17.6 ارب ریال تھا۔

سعودی عرب میں تیل کے سوا دیگر مصنوعات میں سب سے زیادہ پلاسٹک اور ربڑ کی مصنوعات جو کہ تیل کے علاوہ کی جانے والی کل برآمدات کا 37.6 فیصد ہیں۔