مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی نوجوان شہید

جنوبی بیت لحم کی بیت فجار بلدیہ سے تین نوجوان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز علی الصباح مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور جنین کے قریب اسرائیلی فوج نے مغربی القدس کے بیت عنان زرعی قصبے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق اس کارروائی کے دوران گھر میں موجود دو افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کے بعد بیت عنان ہی کے علاقے خلہ العین کا محاصرہ کر کے شدید فائرنگ کی اور راکٹ برسائے۔

پرتشدد جھڑپیں

خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے مزید بتایا کہ اتوار ہی کے روز مغربی جنین کی برقین میونسپلٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہو گیا۔ نماز فجر کے بعد اسرائیلی فوج نے میونسپلٹی میں واقع ایک مکان کا محاصرا کر لیا، جس کے بعد وہاں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے نوجوان احتجاجی مظاہرین پر براہ راست فائر کھول دیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مسلح نوجوانوں کے ایک جھتے نے برقین میونسپلٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے وقت ان پر فائرنگ بھی کی۔

جنین کے ’’ابن سینا‘‘ ہسپتال ذرائع نے بعد ازاں ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 22 سالہ اسامہ یاسر نامی نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت لحم کی بیت فجار میونسپلٹی سے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں