.

سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا۔

برطانوی اخبار Financial Times کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں ... یہ ہمارے لیے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کیوں کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں"۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ مکالمے کو سراہتے ہوئے باور کرایا تھا کہ اس سلسلے میں فضا مثبت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بات چیت تعمیری ہے جو صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جانبین کے بیچ بات چیت خطے کے مفاد میں ہے۔

گذشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے ،،، اور اس حوالے سے مملکت کے موقف کا انتظار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں