سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے ملکت میں ینبع ، املج ، الوجہ اور ضباء کے علاقوں کی ترقی کے واسطے ایک اتھارٹی بنانے کا فرمان جاری کیا ہے۔ اس اتھارٹی کا مینجمنٹ بورڈ کابینہ کے نائب سربراہ کی صدارت میں کام کرے گا اور اس کے ارکان کا تقرر کابینہ کے سربراہ کے حکم سے عمل میں آئے گا۔
شاہی فرمان کے مطابق سابقہ تشکیل دی گئی کمیٹی بھی اب نئی اتھارٹی کے ما تحت ہو گی۔ یہ اتھارٹی ینبع ، املج ، الوجہ اور ضباء میں ترقیاتی کاموں کی نگراں ہو گی۔
اسی طرح کابینہ میں ماہرین کا کمیشن متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے شاہی فرمان کے اجرا کے تین ماہ کے اندر مطلوبہ تنظیمی امور کے انتظامات مکمل کرے گا۔ یہ بات سعودی روزنامے 'الاقتصادیہ' نے بتائی۔
ینبع ، املج ، الوجہ اور ضباء سے متعلق ترقیاتی اتھارٹی کے قیام کے سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مملکت کے مختلف صوبوں اور اضلاع میں ترقی کے حوالے سے دل چسپی شامل ہے۔
اس اتھارٹی کے قیام سے مملکت کے پروگرام ویژن 2030 کے اہداف کو یقینی بنانے اور مملکت میں عالمی مسابقت کے حامل سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔
-
سعودی عرب میں ’کتاب دوست خاتون‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول
گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے الریاض بین الاقوامی کتاب میلے سے لی گئی ایک ...
مشرق وسطی -
پیٹ میں ڈیڑھ کلو کوکین چھپا کرسعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے کوکین اسمگل کرنے کی سازش ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے شہرالخُبرکی سڑکوں پرشیر کوگھومتے ہوئے دیکھا گیا!
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے جنگلی حیات (این سی ڈبلیو) نے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے ...
ایڈیٹر کی پسند