سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
لبنان سے مملکت کو تمام درآمدات روکنے کا فیصلہ
سعودی حکومت نے الریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ لبنان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے اور سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے مُملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت کے پیش نظر مملکت میں لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ فیصلے لبنانی وزیر اطلاعات کی طرف سے مملکت کے خلاف جارحانہ بیانات کے بعد کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے تمام دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیے ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے مملکت پر عاید کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی عرب نے متعدد بار لبنانی حکومت سے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ لبنان کی تمام کراسنگ پر ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ لبنانی حکومت مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی۔
-
سعودی عرب نے لبنانی تنظیم کوحزب اللہ کی حمایت پر دہشت گردقراردے دیا
سعودی عرب نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق اور رابطوں میں ملوث "القرض الحسن ایسوسی ایشن" کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ یہ ایسوسی ایشن دہشت ... مشرق وسطی -
یمن جنگ پرلبنانی وزیرقرداحی کا سعودی عرب مخالف بیان؛یواے ای اوربحرین کاسخت احتجاج
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے لبنان کے وزیراطلاعات جارج قرداحی کے یمن جنگ سے متعلق سعودی عرب مخالف بیان پر سخت احتجاج کیا ہے۔دونوں ملکوں کی وزارت ... بين الاقوامى -
لبنانی وزیر کے سفارتی آداب کے منافی بیان پر سعودی عرب کا شدید احتجاج، سفیر کی طلبی
سعودی وزارت خارجہ نے مملکت اور عرب اتحاد برائے یمن میں شامل ممالک کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات جورج قرداحی کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ ... بين الاقوامى