سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے الحفجی کراسنگ کے ذریعے بیرون ملک سے کیپٹاگون کی 961,471 گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی تین 3 کوششیں ناکام بنا دیں۔ یہ منشیات گذرگاہ کے راستے مملکت میں لائے جانے والی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ گاڑیوں میں سے ایک کے معائنے کے دوران، اسمگلر (گاڑی کے ڈرائیور) نے اپنی گاڑی کو آگ لگا دی تاکہ اندر چھپائی گئی منشیات کو ضائع کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد گاڑی کی تلاشی لی جا رہی تھی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں دو الگ الگ مقامات پر چھپائی گئی 208,092 کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لی گئیں۔
دوسری کوشش میں کسٹمز حکام نے 346,812 گولیوں کا پتہ لگانے اور ان کی اسمگلنگ ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔ یہ منشیات بھی اسی گذرگاہ سے لائی جا رہی تھیں اور انہیں گاڑیوں کے اضافی ٹائروں میں چھپایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور گاڑی جو ایک مسافر کے ذریعے چلائی گئی اور اس کے اہل خانہ کے ہمراہ گذرگاہ پر آئی۔ اس کی تلاشی لینے پر پتا چلا کہ گاڑی کے ایندھن کی ٹینکی اس کے فرش کے نیچے کیپٹاگون کی 406,567 گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
سعودی عرب میں کیپٹاگون پاؤڈرکی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
سعوی عرب میں کسٹمز اوراینٹی نارکوٹس حکام نے بیرون ملک سے مملکت میں اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لینے کے ساتھ متعدد اسمگلروں کو ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کیپٹاگون کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی چار کوششیں ناکام
سعودی عرب میں زکوٰۃ ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کیپٹاگون منشیات کی 1،121،722گولیوں کی اسمگلنگ کی چار کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ منشیات کی یہ گولیاں ... مشرق وسطی -
سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، کیپٹاگون کی ڈیڑھ ملین گولیاں ضبط
جدہ اسلامک پورٹ پر سعودی زکوٰۃ، ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 1،600،000 کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لے ... مشرق وسطی