جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے امریکا نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
دوسرہ طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جمعرات کو کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 280 AIM-120C فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔ اس معاہدے کی مالیت 650 ملین ڈالر ہے۔
محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکا نے 26 اکتوبر کو مجوزہ معاہدے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کا فیصلہ گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب پر سرحد پار سے حملوں میں اضافے کے بعد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب AIM-120C میزائلوں سے ڈرون حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جس سے امریکی افواج کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں موجود 70,000 سے زیادہ امریکی شہریوں کو بھی اس نظام سے تحفظ ملے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ میزائل معاہدہ "یمن میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی خاطر انتظامیہ کے عزم سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سعودی عرب کے پاس ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے فضائی حملوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے وسائل موجود ہیں۔
پیکیج میں 280 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جدید8C، AIM-120C-7/C- فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور 596 LAU-128 لانچرز کے ساتھ ساتھ کنٹینرز، معاون آلات اور اسپیئر پارٹس شامل ہیں۔ امریکا کی جانب سے انجینیر اور ٹیکنیشن کی معاونت بھی معاہدے کا حصہ ہے۔
-
پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں: وزیراطلاعات
بلوچستان میں شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم
پاكستان -
سعودی عرب نے قرداحی کے تبصروں پرلبنان مخالف جنگ برپاکردی:حزب اللہ کادعویٰ
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اطلاعات جارج قرداحی کے ...
مشرق وسطی -
امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اوریواے ای کا سوڈان کی سول حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ
امریکا ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈان کی ...
بين الاقوامى