سعودی افواج نے جازان کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ سعودی افواج نے حوثیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا گولہ بارود سے لیس ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کر دیا۔ اس کے ذریعے مملکت کے صوبے جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے جازان کی سمت بھیجے جانے والے گولہ بارود سے لیس دو ڈرون طیارے سعودی افواج کے ہاتھوں مار گرائے گئے۔

عرب اتحاد کے مطابق ایران وناز حوثی ملیشیا شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کے ذریعے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

اتحاد نے باور کرایا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیے خطرے کے ذرائع کے ساتھ نمٹا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک عرصے سے مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عرب اور مغربی دنیا کی جانب سے ان کوششوں کی بھرپور مذمت کی جا چکی ہے۔

حوثی ملیشیا کی یہ کوششیں ایسے وقت میں جاری ہیں جب کہ اقوام متحدہ یمن میں فائر بندی کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد برسوں سے جاری تنازع کے حل تک پہنچنے کے واسطے مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں