.

سعودی عرب: شاہین کی دوسری نیلامی میں 80 لاکھ ریال سے زائد کی خریدو فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فالکنز کلب کی نیلامی کے دوسرے سیشن میں جس کا اہتمام کلب نے شمالی ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر ملہم میں کیا تھا میں آٹھ ملین ریال کی خریدو فروخت کی حد عبور کر لی۔ اس دوران 3 فالکن دو لاکھ 91 ہزار میں فروخت ہوئے جب کہ مجموعی طورپر80 لاکھ 92 ہزار ریال کے سودے کیے گئے۔

دوسرا شاہین سعود مقبل الصبحی نے پیش کیا جسے ایک لاکھ 10 ہزار ریال میں خریدا گیا جب کہ تیسرا شاہین حائل کے فریح عتیق الشمری اور عقلا حمدان الشمری نے ایک لاکھ 15 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔

شاہین پرندوں کی اس نیلامی میں سعودی عرب کے وسطی، مشرقی، شمالی، شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے’الطواریح‘ [شاہین مالکان] نے حصہ لیا۔