یمن کے صوبے مآرب میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے صوبے کے مغربی حصے میں الکسارہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔
العربيہ / الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق زمنی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ 8 گھنٹوں تک جاری رہنے والی بم باری اور جھڑپوں میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے 30 ارکان ہلاک ہو گئے اور 7 قیدی بنا لیے گئے۔
یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار قبائلی افراد کے ساتھ مل کر کئی ہفتوں سے مارب کے مختلف محاذوں پر شدید معرکوں میں مصروف ہیں۔ ان معرکوں میں حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچا ہے۔
حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز "الحمّہ" پناہ گزین کیمپ کو دو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔ مارب شہر کے نواح میں واقع کیمپ کو بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (IOM) چلا رہی ہے۔
رواں سال کے اوائل سے حوثیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال مارب صوبے کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔ ان کارروائیوں میزائل اور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں سیکڑوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی جانب سے کئی بار مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ مارب میں ان حملوں کو روکا جائے۔ ان حملوں سے لاکھوں افراد کی زندگی کو خطرہ ہے۔
-
یمن : تعز میں نئے علاقے آزاد ، حوثیوں کا بھاری جانی نقصان
یمن میں مغربی ساحل پر تعینات مشترکہ افواج نے کل جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد نے یمنی فضائی حدود میں ایک ڈرون اور مآرب میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ...
بين الاقوامى -
یمنی حوثی میزائل حملوں کے لیےشہری علاقوں کوڈھال کے طورپراستعمال کررہے ہیں:ویڈیو
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا میزائل حملے کرنے کے لیے رہائشی علاقوں ...
بين الاقوامى