سعودی شاہ عبدالعزیز لایبریری کے زیراہتمام نایاب سکوں کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے زیراہتمام قدیم دور کے نایاب اور منفرد اسلامی سکوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ لائبریری کی ملکیت میں موجود ان سکوں کی، جہاں لائبریری عرب اور اسلامی سکوں کے نایاب سکے حاصل کرتی ہے کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان سکوں میں بنو امیہ ، بنو عباس ، اندلس، فاطمی، ایوبی، اتابیگ اور سلجوق، مملوک، اور مشرقی اسلامی ،مغرب کے ممالک اور عثمانی دور کے سکے شامل ہیں۔

نایاب سکے

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کی زیرسرپرستی شروع ہونے والی اس نمائش میں جزیرہ نما عرب میں گذشتہ تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف دور کے سکے رکھے گئے ہیں۔

یہ سکے جزیرہ نما عرب کے سکوں مکہ المکرمہ، مدینۃ المنورہ، الیمامہ، بیش اور دیگر شہروں کے قدیم سکوں کی نمائندگی شامل ہے۔ یہ نمائش21 دسمبر کو خریص روڈ پر شاہ عبدالعزیز لائبریری کی برانچ میں شروع کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں