کل سوموار کو سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت نے "ٹویٹر" اور اس کے آگاہی پلیٹ فارم "Live with Health" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے ہیں جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔
الآن يُمكن تلقي الجرعة التنشيطية من لقاح كورونا، بعد مُضي 3 أشهر من أخذ الجرعة الثانية. pic.twitter.com/TL7Bea3Iix
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) December 20, 2021
گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے "کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوز" مہم کا آغاز کیا۔
کرونا سے بچاؤ
یہ قدم ابھرتے ہوئے (کرونا) وائرس کے خلاف آگاہی مہم کے تسلسل کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جسے وزارت صحت نے وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی (کرونا کی روک تھام) کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو آگاہ کرنا ہے۔