سعودی عرب کے شمال میں واقع ضلع القریات میں ہفتے کی صبح (-1) ڈگری درجہ حرات ریکارڈ کیا گیا جو مملکت کی سطح پر کم ترین درجہ حرارت ہے۔ اس کے بعد طریف ضلع میں بھی مماثل درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
قومی محکمہ موسمیات کے مطابق تبوک شہر میں درجہ حرارت 3 اور حائل میں 5 ڈگری تک نیچے آ گیا۔
محکمی موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ آئندہ منگل سے شروع ہو گا۔ اس دوران میں مکہ مکرمہ ، الباحہ ، عسیر ، ریاض ، قصیم ، الشرقیہ ، تبوک ، شمالی سرحد ، الجوف اور حائل میں بارشوں کا امکان ہے۔
مملکت میں سردی کی شدت میں اضافے کے سبب لوگوں نے موسم سرما کے گرم اور بھاری کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں بعض گھرانے آگ جلا کر اس کے گرد بیٹھنے اور گرم تاثیر کی غذاؤں کے ذریعے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
-
سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ: پاکستان، امریکہ اور امارات کی مذمت
سعودی عرب پر یمن سے کیے جانے والے بیلسٹک میزائل اس حملے کی عالمی سطح پر بھی مذمت ...
مشرق وسطی -
’سعودی عرب میں تین خوراکیں اومیکرون سے لڑنے کے قابل ہیں‘
گلف ہیلتھ کونسل میں پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر احمد العمار نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا دائر بنی مالک‘جس کی شُہرت 100 تاریخی دیہات ہیں
سعودی عرب کے جنوب میں جازان کے علاقے میں واقع الدایر بنی مالک گورنری کی خصوصیت ...
مشرق وسطی