ایرانی ہیکروں کی کارستانی، اسرائیلی اخبار کے ٹویٹر پر قاسم سلیمانی کی تصویر نمودار
ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی ہیکروں کے گروپ نے ایک اسرائیلی اخبار کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا۔
آج پیر کے روز اسرائیلی اخبار "معاریف" کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی برابر برابر تصاویر ظاہر ہو گئیں۔
قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس جنوری 2020ء میں بغداد کے ہوائی اڈے کے نزدیک ایک امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔ اخبار کے اکاؤنٹ پر قاسم سلیمانی کی ایک اور تصویر نمودار ہوئی جس کے ساتھ یہ عبارت لکھی ہوئی تھی "ہم تمہارے قریب ہیں ، ایسی جگہ پر جس کا تمہیں خیال بھی نہ گزرا ہو گا "!.
اسی طرح ایک خاکہ بھی ظاہر ہوا جو ایک انگلی کے گرد سرخ انگوٹھی سے فائر کی گئی۔ یہ واضح طور پر اس انگوٹھی کی جانب اشارہ ہے جو سلیمانی اپنی انگلی میں پہنا کرتا تھا۔
ہیکروں نے اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" کی ویب سائٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
بعد ازاں اخبار نے بتایا کہ اس کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی جو ملک (اسرائیل) کے لیے واضح خطرہ ہے۔
انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ اس مشکل کو حل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ تہران نے دو برس قبل اپنے ایک نمایاں ترین کمانڈر (قاسم سلیمانی) کی ہلاکت پر سخت انتقامی جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ تاہم اس نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر بعض میزائل داغنے پر ہی اکتفا کیا۔
-
ایران کے مقتول میجرجنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پربغداد میں امریکا مخالف ریلی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی کی برسی پر بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا منصوبہ
القدس بریگیڈ کے کمانڈر دو برس قبل امریکی فضائیہ کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے تھے
مشرق وسطی -
موساد نے قاسم سلیمانی کے قتل میں حصہ لیا تھا: اسرائیلی عہدیدار
اسرائیلی فوج میں انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تمیر ہیمن نے پیر کے روز کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی