ریاض سیزن کی منزلوں میں سے ایک منزل ’اوائیسس‘ کہلاتی ہے۔ اس کی دیواروں پر آرٹ کے نمونے مہمانوں کو لطف اندوز ہونے کے لیے دعوت نظارہ پیش کرتے ہیں۔ یہ پروگرام پورے خطے میں ایک نئے آرٹ کے نمونے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ’اوائیسس‘ قدیم انسانی بستیوں کے غاروں میں دیواری مصوری کے فنون کی عصری توسیع ہے۔
جس طرح موجودہ دیواریں قدیم غاروں اور پہاڑوں کی پینٹنگز کی توسیع ہیں، جو "ریاض سٹی بلیوارڈ" میں مصوری کے فنون کی توسیع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان دیواروں پر آرٹ اور جمالیاتی جہتوں والے تقریباً 16 پرکشش مناظر کو دستاویز کیا گیا ہے۔
سعودی آرٹسٹ نورہ بنت سعیدان نے "اوائیسس‘‘ کی دیواروں پر آرٹ کے جو نمونے بنائے ہیں، وہ ریاض کے سیزن میں سماجی، ماحولیاتی اور فائن آرٹ کی شناخت کو بڑھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ مختلف شکلوں کے استعمال کے ذریعےانہیں آرٹ اور انجینیرنگ شکلوں میں تبدیل کرکے منفرد بنایا گیا ہے۔ جو زائرین کو لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ آرٹ کے یہ نمونے ڈیزائن، رنگوں اور حالات کے موافق منفرد احساسات کا اظہار ہیں۔ انہیں دیکھنے والے ان نمونوں کے ذریعے بصری خوراک حاصل کرتے ہیں۔
’اوائسیس‘ [نخلستان] بھی سیزن میں تفریحی پروگراموں کے علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ 4 دسمبر 2021 کو کھلا ۔ اس میں خاندان، افراد، بالغ اور نوجوان سب کے لیے تفریح ہے۔
"اوائیسس" کا علاقہ اس کے عمومی کردار کی خصوصیت رکھتا ہے، جو شہروں کی ہلچل سے دور سکون کی تلاش میں رہنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔