سعودی معیشت

سعودی عرب میں چوتھی سہ ماہی میں گھریلو ملازمین کے دو لاکھ دس ہزار معاہدے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں مساند پلیٹ فارم جو سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کو مربوط طریقے سے بھرتی کرنے کی معلومات جاری کرتا نے 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں گھریلو ملازمین کے لیے کل معاہدوں میں اضافے کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ گذشتہ برس اکتوبر اور دسمبر کے درمیان سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی بھرتی کے معاہدوں میں 15% اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مساند پلیٹ فارم کے ذریعے بھرتی کےخواہش مند ممالک کی تعداد 14 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا مساند پلیٹ فارم موجودہ سال 2022 میں بھرتی کے لیے متعدد نئے ممالک کو شامل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ مساند گھریلو ملازمین برآمد کرنے والے ایسے نئے ممالک کو شامل کرے جن کے شہری سعودی خاندانوں کے لیے موزوں اور معیاری ثابت ہوں۔ ان معیارت میں وبائی امراض سے محفوظ ہونا، جرائم کی شرح میں کمی، زبان، تعلیمی سطح، بھرتی کی متوقع لاگت، تنخواہیں اور دیگر معیارات شامل ہیں۔

مسان پلیٹ فارم نےبتایا کہ گھریلوملازمین کی بھرتی کے معاہدوں میں گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اکتوبر میں یہ معاہدے 65,000 کنٹریکٹس تک پہنچ گئے۔ نومبر میں بڑھ کر 69 ہزار تک پہنچ گئے۔ دسمبر میں یہ تعداد 76,000 تک پہنچ گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گھریلو ملازمین کے کنٹریکٹس کی تعداد دو لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں