سعودی شہری نے نیوم کے مرکز میں نایاب نوادرات کا میوزیم بنا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک سعودی شہری نے 10,000 سے زیادہ نایاب نوادرات جمع کرنے کے بعد نیوم شہر کے مرکز میں اپنا ایک عجائب گھر قائم کیا ہے۔ اس نے یہ نوادرات گذشتہ تئیس سال کے دوران جمع کی ہیں۔ مملکت کے شمالی شہر تبوک میں اسے یہ میوزیم قائم کرنے میں کئی سال لگ گئے۔

پرانے تبوک میوزیم کے مالک عودہ بن عفنان العطوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "میں نے 23 سال قبل ورثے اور نایاب ٹکڑوں کو اکٹھا کرنا شروع کیا تھا۔ ابتدا میں یہ ایک شوق تھا لیکن یہ شوق نوادرات جمع کرنے کے شوق میں بدل گیا۔ نوادرات کی تلاش میں نیلام گھروں، عجائب گھروں اور مشہور بازاروں سے نوادرات کی خریداری کی۔ میں نے بعد میں ایک میوزیم قائم کیا جو شہریوں کو ورثے کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہےاور سعودی قومی شناخت کو سیاحوں کے سامنے پیش کرتا ہے تاکہ ہم اپنے قدیم ماضی پر فخر کر سکیں۔ "

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ میوزیم نیوم پروجیکٹ کے وسط میں گاؤں نعمی میں واقع ہے۔ یہ اسلامی کارنر سمیت کئی حصوں پر مشتمل ہے، جس میں ہاتھ سے لکھے قرآن پاک کے نسخے، قرآن کے نمونے اور اسلامی تحریریں موجود ہیں۔ خطوط پر نقطے لگانے سے پہلے پتھروں پر کندہ عبارات کے نمونےاس عجائب گھر میں "عرب دیوان کارنر" کے حصے میں ہیں۔ اس کے علاوہ روایتی فرنیچر اور "معامیل" میں جو کام کرنے اور کافی اور چائے پینے کے روایتی برتن رکھے گئے ہیں۔

میوزیم میں ہتھیاروں کا ایک گوشہ بھی شامل ہے جس میں بہت پرانی ڈھالیں، تلواریں، رائفلیں، فیوز ، جنگ اور اپنے دفاع کے لیے درکار ہر چیز موجود ہے۔ میوزیم میں ایک میڈیا کارنر بھی شامل ہے جس میں پرانے کیمرے، کچھ تاریخی اخبارات،جراید اور مواصلات کے ابتدائی ذرائع کی کئی مثالیں ہیں۔

عجائب گھر میں ایک کرنسی کارنر بھی ہے جس میں سعودی کرنسی کے ماڈل شامل ہیں جو مملکت کے اتحاد سے پہلے کی کرنسی کے آخری شمارے تک ہیں۔ اس میں اسلام سے پہلے کی کرنسیاں اور دنیا کے تمام ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔

العطوی نے کہا کہ عجائب گھر بہت سے حصوں پر مشتمل ہے، جس میں بڑھئی، زراعت اور تانبے کا کارنر، مواصلاتی گوشہ، زراعت کا گوشہ، اور پرانے گھر کا وہ گوشہ ہے جس میں ہم اپنے آباء و اجداد کے زمانے سے متعلق ہر چیز کو محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ میوزیم میں سعودی کھیلوں کی تاریخ کا ایک بڑا حصہ محفوظ ہے۔ اس میں طب پر ایک گوشہ بھی شامل ہے اور اس میں کئی قسم کے نایاب زیورات، پرانی گاڑیوں کے علاوہ اونٹوں، گھوڑوں اور بازوں کے لوازمات بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں