کعبہ شریف کے غلاف کے لیے دستی’جاکارد‘ بُنائی مشین ان قدیم مشینوں میں سے ایک ہے جسے1801 میں بنایا گیا اور اسے خانہ کعبہ کا اندرونی اور بیرونی کپڑا تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سنہ 1436 ہجری میں خانہ کعبہ کی کسوا فیکٹری کو جاپانی ساختہ تاجیما قسم کی جدید ایمبرائیڈری مشین فراہم کی گئی جو کڑھائی کی دنیا کی جدید ترین صنعتوں میں سے ایک ہے۔یہ مشین چھ رنگوں پر مطلوبہ پراڈکٹ کی تیزی سے پروگرامنگ اور تقریباً ایک ہزار ٹانکے فی منٹ کی رفتار سےکام کرتی تھی۔
غلاف کعبہ کو باہر سے "جاکارد" انداز میں سیاہ کپڑے کے دھاگوں سے بنے ہوئے نمونوں سے آراستہ کیا گیا ہے جس پر ’يا الله يا الله‘ ، لا إله إلا الله محمد رسول الله ، سبحان الله وبحمده ،سبحان الله العظيم اور یا ديان يا منان لکھا گیا تھا۔
الحرمین آرکیٹیکچر نمائش
قابل ذکر ہے کہ حرمین شریفین فن تعمیر کی نمائش ایک ثقافتی ونڈو اور مختلف ادوار میں حرمین کے سب سے نمایاں آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کو ظاہر کرنے کا ایک تاریخی پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم اسلامی ورثے کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی توسیع ہے۔
اس وقت مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر عزت مآب شہزادہ عبدالمجید بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز کی جانب سے اس نمائش کا افتتاح 10-25-1420ھ کو کیا تھا۔ یہ ایک تاریخی، ثقافتی اور ورثے کا مرکز ہے جو اپنے زائرین کو مختلف اسلامی ادوارکی سیر کراتا ہے۔
نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی اس نمائش کی نگرانی کرتی ہے جس میں متعدد ہالز شامل ہیں۔ ان میں مسجد حرام ہال جس میں کعبہ کی سیڑھی، 200 سال سے زیادہ پرانی موجو ہے۔ مقام ابراہیم، کعبہ ہال جس میں کعبے کا دروازہ بھی شامل ہے۔ اس کی تیاری کا حکم شاہ عبدالعزیز نے دیا تھا۔ صحابی عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے دور میں کعبے کے اندرونی ستون بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔