"شبل یام" کے نام سے مشہور کویتی بچے حسین العجمی کے کزن محمد العجمی نے انکشاف کیا ہے کہ شبل یام انتہائی نگہداشت میں کوما میں ہے۔ اسے المناک ٹریفک حادثے کے بعد علاج کے لیے سعودی عرب لایا گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ سرسے خون بہہ جانے بہنے کے نتیجے میں ان کی حالت غیر مستحکم ہے اور زخمی لڑکے کی صحت اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
شبل یام کویتی کے رشتہ دارنے بھی خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا ریاض کے خصوصی اسپتال میں علاج کی ہدایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز شاہ سلمان کے لیے پہلا نہیں ہے۔
انہوں نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا شبل یام کو ایک سخت چیز لگی جس کی وجہ سے اس کے سرمیں خون بہنے لگا اور دل چار منٹ کے لیے رک گیا۔ تاہم اسپتال لائے جانے کے بعد اس میں قدرے بہتری آئی تاہم خون کئی دنوں تک جاری رہا۔
سنگین ٹریفک حادثہ
بتایا جاتا ہے کہ 10 سالہ بچہ چند روز قبل ایک سنگین ٹریفک حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس وقت اس کی صحت کی حالت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ دماغی طورپر مردہ ہوچکا ہے مگر بعض نے اس کی تردید کی تھی۔
سوشل میڈیا پرسرگرم کارکنوں نے اس کے والد کی ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی نشر کی جس میں اسے بیٹے کی دماغی موت کے بارے میں بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔اس کے بعد بچے کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئی تھیں۔
"شبل یام" ایک کویتی گلوکار ہے جو سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیو کلپس شائع کرکے مشہور ہوا جس میں وہ گلف شیلس گاتا ہے اور اسے غیرمعمولی پذیرائی حاصل رہی ہے۔