یوم تاسیس منانے کے لیے سعودی شہری کا 239 کلو میٹر پیدل سفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ایک مقامی سیاح محمد طامی عسیری نے مملکت سعودی عرب میں یوم تاسیس منانے کے لیے 239 کلومیٹر پیدل سفر کیا۔

مقامی اخبار’ سبق‘ کے مطابق 43 سالہ طامی عسیری جازان کے علاقے سے روانہ ہوا اور محایل عسیر گورنری پہنچا جہاں گورنر علی بن ابراہیم الفلقی نے اس کا استقبال کیا۔

اس موقعے پر گورنر الفلقی نے کہا کہ طامی نے جو کچھ کیا وہ اس ملک کے لوگوں کے لیے حیران کن نہیں ہے، جنہوں نے دلوں کی گہرائیوں سے اپنی محبت اور اس کے رہ نماؤں سے محبت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتا یوم تاسیس ایک لازوال یاد ہے۔یہ دن مکمل اندھیرے میں روشنی کی طرح چمکتا ہے۔

اس موقعے پر طامی نے کہا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ یوم تاسیس پر اپنے جذبات کے اظہار سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ یہ دن ایک عظیم لافانی یاد اور ایک جامع نشاۃ ثانیہ کے بارے میں بتاتا ہے جس نے زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔

حفاظتی گشت، ٹریفک اور ہلال احمر نے مسافرکے استقبال میں حصہ لیا۔ اسے اعزاز کے ساتھ گورنری کے ہیڈ کواٹر میں لایا گیا اور اس کی تکریم کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں