سعودی عرب میں مانیٹرنگ اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی "نزاھہ" نے رمضان المبارک 1443 ھ کے مہینے میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کا آغاز کیا ہے۔ اس دوران 189 ملزمان سے تفتیش مکمل کی گئی جبکہ 45 مزید ملزمان کو فوج داری اقدامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔
سعودی عرب کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے وضاحت کی کہ اس نے 3,384 مانیٹرنگ راؤنڈز کیے۔ اس دوران رشوت خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزام میں متعدد افراد کوحراست میں لیا گیا اور ان کے سے تفتیش کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق محکمہ دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم، میونسپل اور دیہی امور اور ہاؤسنگ کی وزارتوں سے ہے۔
’نزاھہ‘ نے تمام شہریوں اور مملکت میں مقیم تارکین وطن سے مطالبہ کیا کہ وہ اتھارٹی کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے مالی اور انتظامی بدعنوانی کے کسی بھی شبہ کی اطلاع دیں تاکہ عوامی پیسے کی حفاظت کی جا سکے اور اسے ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔