ملازمتوں کو سعودیانے کے منصوبے پرآج سےعمل درآمد شروع ہو گا:سعودی وزارت انسانی وسائل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت انسانی وسائل کی جانب سے سیکرٹری، ترجمہ، اسٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر جیسی ملازمتوں کو صرف سعودی شہریوں کے لیے مخصوص کرنے کے اعلان پر آج بروز اتوار سے عمل درآمد شروع ہو رہا ہے۔

گذشتہ برس اکتوبر میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی شعبے میں مذکورہ بالا چاروں شعبوں میں صرف سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ کسی غیر ملکی کو ان شعبوں میں جاب کی اجازت نہیں ہو گی۔ نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترجمہ، سٹاک کیپنگ کے شعبوں میں کم سے کم مشاہرہ 5000 سعودی ریال ہو گا۔

وزارت انسانی وسائل کے جس فیصلے پر آج سے عمل درآمد کیا جائے گا، اس سے 20 ہزار سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ یہ فیصلہ وزارت انسانی وسائل کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد جاب مارکیٹ کو وسعت دے کر سعودی مرد وخواتین شہریوں کو کام کا مناسب ماحول فراہمی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزارت انسانی وسائل نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ شعبوں میں سعودی شہریوں کے بجائے دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مختلف ناموں سے بلا واسطہ یا بالواسطہ بھرتی کی صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب ادارے کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں