علما عوام کو مردم شماری اور خانہ شماری کے عمل میں تعاون کی ترغیب دیں:مذہبی امور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزیرمذہبی امور اور دعوت و ارشاد ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے سعودی عرب کے تمام خطوں میں مساجد کے مبلغین کو ہدایت کی کہ وہ 12 شوال 1443 جمعہ کے خطبہ میں نمازیوں کو مملکت میں 2022ء کی مرد شماری میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ترغیب دیں۔

انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری اور خانہ شماری کے حوالے سے درست معلومات فراہم کریں تاکہ مردم شماری کے آئینی مقاصد پورے کیے جاسکے۔

یہ بیان پیرکے روز وزیرآل الشیخ کی طرف سے سعودی عرب کے علاقوں میں وزارت کی تمام شاخوں کو جاری کردہ ایک سرکلر میں سامنے آیا ہے جو اس سال مردم شماری کے منصوبے کے کام کو انجام دینے والی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعلان کے مطابق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں