خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد جدہ کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے اتوار کی رات رخصت ہو گئے۔
وہ ہسپتال سے مکمل علاج اور کامل صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق شاہ سلمان نے اس موقع پر سعودی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عوام اور اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کیں‘۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کی اطلاع پر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بیشتر صارفین نے درازی عمر کی دعائیں دی ہیں۔
صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شاہ سلمان کو صحت و سلامتی سے نوازتا رہے۔ صحت یابی پر سب خوش ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار 8 مئی کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کولونو سکوپی کرائی، اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا تھا۔
بعد خروجه من المستشفى.. #الملك_سلمان يعبر عن خالص شكره وامتنانه لأبنائه وبناته شعب المملكة على مشاعرهم ودعواتهم، كما يعبر عن تقديره لكل من اتصل أو بعث بتمنياته له بالصحة والعافية من من قادة الدول.
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 15, 2022
pic.twitter.com/6Vnt9QlBq5
ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے جہاں کولونو سکوپی کی گئی، نتیجہ مثبت رہا‘۔
بیان میں کہا گیا تھاکہ’ ’ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد شاہ سلمان کو آرام کے لیے کچھ وقت ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے‘۔
قبل ازیں ایوان شاہی نے اعلان کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سنیچر 7 مئی کو معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔