عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ' کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔
عرب پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اس کی حدود میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے واقعات سے کشیدگی کی چنگاریوں کو ہوا ملے گی جس سے خطے میں امن واستحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
عرب پارلیمنٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے اشتعال انگیز اور مداخلت پر مبنی کارروائیاں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر پابندی یقینی بنائے ورنہ خطے کی صورتحال بہت بگڑ جائے گی۔
-
مقبوضہ القدس:مسجدِاقصیٰ میں کشیدگی؛اسرائیلی پرچم کے متنازع جلوس سے قبل جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس(یروشلم) میں مسجد اقصیٰ میں یہودی قوم پرستوں کے متنازع پرچمی جلوس ...
مشرق وسطی -
مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے قابل مذمت، اسرائیل خلاف ورزیاں بند کرے: اردن
اردن کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیلی آباد کاروں اور کنیسٹ کے ایک رکن کے ...
بين الاقوامى -
دسیوں یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ: فلسطینی میڈیا
فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے ایک ...
مشرق وسطی