.

قربانی اور گوشت کی تقسیم بھی ''اسمارٹ ایپ'' کےذریعے ممکن

کرونا سے بچاو کیلے گھر بیٹھے قربانی کرنے کے لیے دبئی حکام کا اقدام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حکام نے عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کو گھر بیٹھے قربانی کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے '' ایپ '' تیار کرائی ہے۔ ''ایپ '' کا بنیادی مقصد کورونا کی متحدہ عرب امارات میں نئی لہر کے دنوں میں شہریوں کو ہجوم کا حصہ بننے سے بچانا ہے تاکہ وہ کرونا کے اثرات کی زد سے محفوظ رہ سکیں۔

اس سے پہلے معمول یہ رہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کرے والے لوگ مذبح آتے ہیں۔ وہیں ویٹرنری ڈاکٹر بلائے جاتے ہیں، جو جانوروں کی صحت کے بارے میں اطیمنان کرتے ہیں اور قربانی کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے۔ بعد ازاں قربانی کے گوشت کے تین حصے کر کے ایک حصہ اپنے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے جبہ دو حصوں کو بالترتیب عزیزو اقربا اور غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اس سال عید الاضحی کے موقع پر ہجوم کا حصہ بننے سے عوام کو بچانے کے لیے دبئی کے حکام عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ قربانی کے ذمہ داریوں کے لیے ''سمارٹ ایپ '' کا استعمال کریں۔ اسی "ایپ '' کے ذریعے پسند کے جانور کی خریداری سے لے کر ذبح کرنے تک اور بعد ازاں گوشت کی تقسیم تک کے سب مراحل ممکن ہو جائیں گے۔

بطور خاص تیار کی گئی ''ایپ '' کے ذریعے امارات کا ایک رہائشی مذبح کو آرڈر کر سکتا ہے کہ اس کے جانور کی قربانی کر کے گوشت کی تین حصوں میں تقسیم کر دی جائے۔ اس طرح کی ''ایپس '' کا مسلم دنیا میں ماضی میں زیادہ استعمال نہیں رہا ہے۔ البتہ پاکستان اور چند دیگر ممالک میں یہ پہلے سے بروئے کار ہیں۔

دبئی میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر علی الحامدی نے اس تیار کی گئی ''سمارٹ ایپ'' کے بارے میں بتایا کہ ''ایک سے دو گھنٹوں کے دوران قربانی کے گوشت کی تقسیم تک ممکن ہو جائے گی اور لوگوں کا وقت بھی بچے گا،'' علی الحامدی کے مطابق کرونا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں کے دوران لوگوں نے اس طرح کی ''ایپس'' کا استعمال کیا ہے۔ لیکن چونکہ کرونا ابھی موجود ہے اس لیے اس ''ایپ'' کی اہمیت عید الاضحی پر مزید بڑھ گئی ہے۔''

سمارٹ ایپ کے ایک انچارج فائز البدر نے کہا '' صارفین ''ایپ '' کے ذریعے قربانی کے جانور کی قسم، عمر اور گوشت کی ڈلیوری سے متعلق سارے کام آن لائن کر سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں فریج والی وین میں گوشت ان کی ہدایت کے مطابق جہاں کہیں گے پہنچا دیا جائے گا۔''

مقبول خبریں اہم خبریں