سعودی عرب: نیوم کی جانب سے طالبہ اعتزازالنفیعی کو اسکالرشپ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’نیوم‘[NEOM ] کے سی ای او انجینیر نظمی النصر نے سعودی طالبہ اعتزاز النفیعی کو اس کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی ذہنی ریاضی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کو سراہتے ہوئے اسے اسکالرشپ سے نوازا ہے۔ طالبہ اعتزاز النفیعی نے عمومی تعلیم کے مراحل عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

طالبہ اعتزاز نے اس ملاقات اور اعزاز کے لیے پروفیسر نظمی النصر کی قیادت میں NEOM کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری پبلک ایجوکیشن کے لیے اسکالرشپ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ’نیوم‘ کی طرف سے میری تکریم تمام سعودی طالبات کی تکریم ہے۔ NEOM کے ملازمین اور کیڈرز میں شامل ہونے کے لیے بیرون ملک یونیورسٹی کا اسکالرشپ میرے لیے ایک اعزاز اور مستقبل کی تعمیر وترقی کے حوالے سے سعودی عرب کے ہربچے کا خواب ہے۔

طالبہ اعتزاز کے والد سعد النفیعی نے اس اعزاز پر NEOM انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جسے انہوں نے اپنی بیٹی اور ملک کے تمام لوگوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں