سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے دو لڑکیوں کو اسلحے کے زور پر دھمکانے میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مقامی افراد جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں دو لڑکیوں کو اسلحہ دکھا کر خوف زدہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے ویڈیو کی چھان بین کے بعد ان میں نظر آنے والے مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ویڈیو میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔ خواتین کو دھمکانے والے ملزمان اور لڑکیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔
ادھر ریاض پولیس نے جمعرات کی شام دو لڑکیوں پر حملہ کرنے والے 3 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ سوشل نیٹ ورکس پر ایک پبلک مقام کے سامنے جھگڑے کے کلپ کے حوالے سے دو لڑکیوں نے فوری طور پر دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور ایک دوسرے کو ہتھیار سے دھمکی دینے کی اطلاع دی۔
ریاض پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تینوں ملزمان سعودی شہری ہیں جن میں دو خواتین ایک مرد ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو پکڑنے کی تحسین کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔