امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کے روز فلسطین کے تاریخی شہر اور حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم پہنچے ہیں، جہاں وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
بیت لحم آمد پر صدر بائیڈن کو خیر مقدم کے طور پر دو فلسطینی بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ صدر محمود عباس کے دفترآمد سے قبل انہیں سلامی پیش کی گئی اس موقع پر فلسطینی بینڈ کے امریکی قومی ترانہ کی دھن بجائی تو بائیڈن نے اپنا دایاں ہاتھ سینے پررکھ کر سلام کیا۔
مراسم استقبال رسمية للرئيس الأميركي في بيت لحم
— العربية (@AlArabiya) July 15, 2022
#العربية pic.twitter.com/jBcQPn6HT5
فلسطینی رہنما سے مختصر ملاقات سے پہلے وہ گذشتہ دو دنوں سے اسرائیلی رہنماؤں سے نان سٹاپ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ فلسطینی قیادت سے ملاقات کے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔
غرب اردن کے دورے کے موقع پر امریکی صدر فلسطینیوں کے لئے دو سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کریں گے۔ جمعہ کی صبح انہوں نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو علاج معالجے سہولت دینے والے شفاخانوں کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا۔
فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدر بائیڈن اپنے دورے میں کوئی نیا سفارتی اقدام شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ادھر فلسطینی حکام نے امریکہ کی جانب سے تعطل کے شکار امن مذاکرات کے دوبارہ اجرا میں امریکی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
الرئيس الفلسطيني يستقبل #بايدن في بيت لحم
— العربية (@AlArabiya) July 15, 2022
#العربية pic.twitter.com/PsvRollbQm
یروشلم سے صدر بائیڈن کے قافلے کی راہ میں ان کی نظر ایک دیو ہیکل بل بورڈ پر پڑی جس پرانسانی حقوق کی ایک تنظیم کی جانب سے یہ تحریر درج تھی: "مسٹر پریذیڈینٹ! یہ نسلی امیتاز ہے۔"
انسانی حقوق کی تنظیمیں سمجھتی ہیں کہ اسرائیل کا فلسطینیوں کے ساتھ سلوک نسلی امتیاز پر مبنی ہے۔ اسرائیل اس الزام کو یہ کہہ کر مسترد کرتا چلا آ رہا ہے کہ ایسی باتوں کے ذریعے صہیونی ریاست کے قانونی جواز پر حملہ کیا جاتا ہے۔
-
جو بائیڈن مقتولہ صحافی ابو عاقلہ کے اہل خانہ سے یروشلم میں نہیں ملیں گے
امریکی وزیر خارجہ نے اہل خانہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت دے دی: جیک سلیوان
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی فضائی حدود دنیا کی تمام ایئرلائنز کے لیے کھول دی گئی
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ دنیا کی تمام ...
بين الاقوامى -
بائیڈن کا دورہ اہم، ہماری شراکت داری نے دنیا کے استحکام کو مضبوط کیا: شہزادی ریما
پولیٹیکو کی طرف سے شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر ...
بين الاقوامى