فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر شاہ سلمان اور ولی عہد کے ممنون ہیں: محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے اور یکجہتی کے اظہار پر دلی شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی صدر نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے نام اظہار سپاس کے لیے الگ الگ پیغامات ارسال کیے۔ انہوں نے جدہ سکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ کے دوران فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور مبنی بر حق فلسطینی کاز کی تائید وحمایت کرنے نیز اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرانے کا عزم ظاہر کرنے اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنوانے کی مہم جاری رکھنے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی صدر نے فلسطینی کاز سے متعلق غیر متزلزل موقف کے اظہار پر جدہ سربراہ کانفرنس میں شریک برادر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی صدر نے شاہ سلمان کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ ’جدہ سکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ کی کامیابی پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس میں امریکہ، جی سی سی ممالک، مصر، اردن اور عراق شریک ہوئے‘۔

فلسطینی صدر نے جدہ سربراہ کانفرنس کے نتائج اور اہم اہداف پر قدر ومنزلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کانفرنس کی بدولت عرب دنیا میں امن و استحکام اور معیشت مضبوط ہو گی اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کا قائدانہ کردار آگے بڑھے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں