کل کے روز متحدہ عرب امارات کی بیشتر ریاستوں میں شدید بارش کے بعد کئی مقامات پر ندی نالے بہہ پڑے اور سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
بدھ کو امارات کے کچھ علاقوں میں موسلادھار جب کہ بعض مقامات پردرمیانے درجے کی بارشیں ہوئیں۔ ام القیوین، شارجہ، راس الخیمہ، عجمان اور خورفکن میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
فجیرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور شدید بارش نے فجیرہ اور راس الخیمہ میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں بند ہوگئیں۔
اسی ضمن میں فجیرہ ریاست کی پولیس نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے صرف گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
#أمطار #الفجيرة حالياً #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس pic.twitter.com/BsqQZv3UnM
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) July 27, 2022
فجیرہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر نے وضاحت کی کہ امارات کو سیلاب کی وجہ سے ابوظبی اور دبئی کی پولیس سے مدد فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سیلاب کی صورت حال ہے۔
#أمطار_الخير على شارع الشيخ خليفة #الفجيرة #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس pic.twitter.com/08sv19JcZn
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) July 27, 2022
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے دبئی میں ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ امارات فجیرہ اور ملک کے مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔