سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے ذوالحج کے مہینے میں 6 وزارتوں میں رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے 78 ملزمان کی گرفتاری اور 116 سے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے ذی الحج 1443 ھ کے مہینے میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔
اس دوران 3,207 مانیٹرنگ دورے کیے گئے اور 116 مشتبہ کرپٹ عناصر سے تفتیش کی گئی، جب کہ بدعنوانی کے جرائم میں ملوث 78 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور میونسپل امور کی وزارتیں شامل تھیں۔
مالی اور انتظامی بدعنوانی کے سب سے نمایاں جرائم "رشوت، اختیارات کا غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی" جیسے جرائم سامنے آئے۔