آٹھ ماہ کے بچے پر تشدد کرنے والا باپ گرفتار
بچے کے ہاتھ پاوں باندھ کر اور منہ پر ٹیپ لگا کر تشدد کیا گیا ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
لبنان کی انٹرنل سکیورٹی فورس نے ایک ایسے شخس کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے آٹھ سالہ بچے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ گرفتاری 21 اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی پر تشدد تصاویر کے بعد عمل میں آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر میں ایک ایسے بچے کو دیکھا گیا جس کی ٹانگیں بندھی ہوئی تھیں اور اس کے منہ پر ٹیپ لگائی گئی تھی۔ سکیورٹی فورس نے بڑی تگ و دو کے بعد اس بچے کا سراغ لگا لیا گیا ۔
معلوم ہوا کہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ مدوخا نامی قصبے کے علاقے راشیا میں رہائش پذیر ہے۔ انٹرنل سکیورٹی فورس کو یہ بھی شبہ ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ مشتبہ شخص ایک شامی شہری ہے اور اسے گرفتار کرکے قانونی پراسس شروع کر دیا گیا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنے بچے کے ہاتھ باندھے اور منہ بند کیا تھا۔ کیونکہ وہ شور کرکے اسے ڈسٹرب کر رہا تھا۔ بچے کی ماں نے بھی الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے کئی بار بچے کو گالیاں دیں اور مار پیٹ کی ۔'
مقامی لوگوں نے اس واقعے پر سوشل میڈیا پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ا س واقعے کو ظلم کی انتہا قرار دیا ہے۔ ایک شخص نے کہا ۔ یہ بڑا بے رحمی کا دور ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے انٹرنل سکیورٹی فورس کی اس گرفتاری پر تعریف کی ہے۔