برق رفتار حرمین ٹرین کے ذریعے دو گھنٹے 20 منٹ میں مکہ سے مدینہ سفر کیجئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان برق رفتار ٹرین سروس کی وجہ سے زائرین کے لیے ان دو شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ دو گھنٹے 20 منٹ کا رہ گیا ہے۔

معاصر نیوز ویب گاہ ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’حرمین ایکسپریس‘ مملکت کے ٹرانسپورٹ کے مربوط نظام کا حصہ ہے۔

اس ٹرین میں 400 سے زائد بزنس اور اکانومی کلاس مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ اس کا کرایہ 40 سے ڈیڑھ سو ریال تک ہے۔

حرمین ایکسپریس جدہ اور کنک عبداللہ اکنامک سٹی کے اسٹیشنز پر رکتی ہے۔

حرمین ٹرین نے دونوں شہروں کے درمیان کمرشل سروس کا آغاز کر دیا ہے
حرمین ٹرین نے دونوں شہروں کے درمیان کمرشل سروس کا آغاز کر دیا ہے

مملکت کی وزرات حج و عمرہ کی جانب سے جاری کی گئی ویزہ سکیم کے تحت اس وقت پوری دنیا کے زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عمرہ زائرین کو مشکلات سے محفوظ مذہبی اور ثقافتی ماحول فراہم کرنا سعودی عرب کے وژن 2030 کا اہم جزو ہے۔

جو افراد سعودی عرب میں عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں تجویز دی گئی ہے کہ وہ ’مقام پلیٹ فارم‘ کا استعمال کریں جہاں سے انہیں سفر سے متعلق تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

اپنا یا فیملی کا وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد ’عمرہ ایپ‘ کے ذریعے تمام سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

عمرہ زائرین کے لیے لازم ہے کہ ان کی مکمل ہیلتھ انشورنس ہو جس میں کرونا کی صورت میں طبی نگہداشت کے اخراجات بھی شامل ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں