قطری نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ کا سعودی وزیرخارجہ کو مکتوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی طرف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو تحریری پیغام موصول ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

مکتوب میں دونوں برادر ممالک عوام، مختلف شعبوں اور ہر سطح پرتعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ پیغام نائب وزیر برائے امور خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پہنچایا۔ انہوں نے گذشتہ روز سعودی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ سے مکتوب وصول کیا۔

قطری سفیر سے ملاقات کےدوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے امور پر خیال اورعلاوہ مختلف شعبوں میں ان کوتعلقات کو ترقی دینے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں