سعودیہ میں ریلوے نیٹ ورکس کو جوڑنے والے ’’ القطارات‘‘ منصوبے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے ایسٹرن ریلوے نیٹ ورک، ناردرن ریلوے نیٹ ورک اور جوبیل نیٹ ورک پروجیکٹ کے درمیان لنکنگ پروجیکٹ ’’ القطارات‘‘ کے آغاز کا انکشاف کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے "العربیہ" کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ان منصوبوں سے مملکت میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رش کو کم کرنے کے لیے 450,000 ٹرک سڑکوں سے ہٹا دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل کے منصوبوں کے ذریعے دس لاکھ ٹرکوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صالح الجاسر نے نشاندہی کی کہ مملکت میں ریلوے نیٹ ورکس کو جوڑنا دراصل ’’خلیج ریلوے’’ منصوبے کا مرکزی حصہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے لیے قومی حکمت عملی میں 500 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس قومی حکمت عملی کے تحت بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں سعودیہ کے مشرق اور مغرب کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا اور ریاض کیلئے نئے ایئرپورٹ کا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔

مشرقی ٹرین نیٹ ورک (دمام - ریاض) اور شمالی ٹرین نیٹ ورک کو جوڑنے والے ریلوے منصوبے کا آغاز، اور جوبیل انڈسٹریل سٹی میں اندرونی ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ’’ القطارات‘‘ منصوبے کے کمرشل آپریشن کے مرحلہ کی تیاری میں آتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں