مسجد حرام میں زائرین کو 50 زبانوں میں ترجمانی کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین آنے والوں کی خدمات کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی سعی جاری رہتی ہے۔ اس کی ایک مثال حالیہ رپورٹ میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں ایسے ملازمین اور خدمت گاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والے معتمرین اور زائرین سے 50 زبانوں میں گفتگو کرسکتے اور ان کو 50 زبانوں میں رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔

مسجد حرام کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی میں زبانوں اور ترجمہ کی ایجنسی نے زبانوں اور ترجمہ کے اپنا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اب مسجد حرام کے کوریڈورز میں زبانوں کی تعداد کو 50 عالمی زبانوں میں بڑھا دیا گیا ہے ۔ زائرین کو ان بچاس زبانوں میں ترجمہ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم رہتی ہے۔

ایجنسی برائے زبان و ترجمہ کا ہدف تھا کہ زائرین کو ان کی مادری زبانوں میں خدمت فراہم کی جائے اور سائل کو مسجد حرام کے اندر اور باہر مقامات کا اندازہ لگانے کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔ نماز کے اوقات، دوروں کی تاریخوں، لیکچرز اور اسباق کے بارے میں سوالات کے جوابات اور استفسارات کے بارے میں وقتی رہنمائی سب ان کی مادری زبان میں کی جا سکے۔ اسی لئے مسجد حرام میں ترجمہ کا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

اس پراجیکٹ میں سرکاری اداروں اور دیگر شراکت داروں کا تعاون حاصل کیا گیا۔ سیکورٹی حکام، حج و عمرہ کی وزارت، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے درمیان رابطے قائم کرکے مسجد حرام کے امور کو چلایا جا رہا ۔ اس سب کا مقصد مسجد حرام میں آنے والوں کو ہر طرح سے بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

خدمات کے معیار کو بڑھانا

جنرل ایڈمنسٹریشن آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجمائی نے اس بات پر زور دیا کہ ایجنسی مسجد حرام میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کی خواہاں ہے تاکہ نظام میں بہتری کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں