سعودی شہر جدہ میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے کچی آبادیوں کو سہولیات دینے کیلئے نامناسب تعمیرات کو کو ختم کرنے کا ایک سلسلہ مکمل ہوگیا۔ غیر رسمی آبادیوں کی کمیٹی نے آخری دو کالونیاں ’’ ام السلام‘‘ اور ’’کلو 14‘‘‘ کو بھی ختم کردیا۔
اس سے قبل رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی آخری تاریخ دی گئی تھی۔ مدت پوری ہونے پر ہفتہ 15 اکتوبر کو ان تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔
کچی آبادیوں کی کمیٹی نے ایگزیکٹو پلان اور اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اپنا کام جاری رکھا کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کمیٹی اپنے ہیڈ کوارٹرز کے ذریعے یا جدہ میونسپلٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے ان محلوں کے رہائشیوں کو اپنی خدمات جاری رکھیں ۔ ان خدمات میں کچی آبادیوں کے ان رہائشیوں کے لئے سامان منتقل کرنے، کھانے کی فراہمی، مستقل رہائش کا بندوبست کرنے اور معاوضہ وصول ہونے تک عارضی رہائش جیسی سہولیات شامل ہیں۔
واضح رہے کچی آبادیوں کی کمیٹی کا مقصد معیار زندگی بہتر بنانا اور رہائشیوں کو تمام ضروری خدمات بالخصوص تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
کمیٹی نے اعلان کیا کہ جن کچی بستیوں کو ہٹایا گیا ہے ان کی تعداد 32 ہے۔
معاوضے کی تقسیم کی رفتار
کمیٹی نے کچی آبادیوں کے مکینوں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ معاوضے کی ادائیگی کے طریقہ کار کو جلد مکمل کریں۔ اور مطلوبہ دستاویزات جلد جمع کرا دیں۔ کسی بھی قسم کی مدد کیلئے جدہ میونسپلٹی کے ڈیجیٹل پورٹل سے رابطہ کیا جائے۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ ریاستی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے شہریوں کی خدمت اور ان کے استفسارات کا جواب دینے کے لیے متعدد کمیونیکیشن چینلز قائم کئے ہیں۔ ان میں ہیلپ نمبر ، ای میل اور ٹوئٹر پلیٹ فارم شامل ہے۔