کوریا میں کھیل کے میدان میں ایرانی رنر نے اسکارف اتار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں گذشتہ 16 ستمبر سے نہ رکنے والے مظاہروں کے درمیان ایک اور نوجوان خاتون نے عوامی مقامات پر ہیڈ اسکارف سے متعلق قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے توجہ حاصل کی ہے۔ یہ ایک خاتون کھلاڑی الناز رکابی ہیں جو اس وقت ایشین کوہ پیمائی کے مقابلوں کے فائنل میں ایران کی نمائندگی کررہی ہیں۔ یہ مقابلہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہو رہا ہے۔

رکابی گذشتہ روز بغیر حجاب کے مقابلوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمودار ہوئیں۔ ایران میں 1983 میں جاری کیے گئے ایک قانون کے خلاف عوامی مقامات پر حجانب کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور اس کی خلاف وری پر سزا مقرر کی گئی تھی۔

رنر نے فائنل میں دوسرے مقابلوں میں اپنے حجاب کے ساتھ حصہ لیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے ایران میں ہونے والے مظاہروں سے متاثر ہونے کے بعد اپنا موقف بدل لیا۔ اس لیے اس نے بہ طور احتجاج یہ حجاب اتار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں