مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز نے متعدد بھکاری گرفتار کرلئے

مختلف قومیتوں کے بھکاری مساجد کے اندر اور سڑکوں پر بھیک مانگتے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سیکورٹی حکام نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ مکہ مکرمہ کے علاقے میں سیکیورٹی کی کوششوں کے نتیجے میں یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جو مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں سے براہ راست بھیک مانگتا تھا۔

راہگیروں کے جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بھیک مانگنے والے ایک اور یمنی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ یمنی سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا۔

پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ٹوٹر پر کہا کہ ایک صفائی کمپنی سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باشندے کی نگرانی کی گئی اور اسے بھی رنگے ہاتھوں بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔

پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے کہا کہ شہری مکہ، ریاض اور شرقیہ میں کسی کو بھیک مانگتا دیکھیں تو 911 نمبر پر اطلاع دے دیں۔ باقی مملکت میں 999 نمبر پر بھکاریوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ حکام نے کہا بھیک کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں