سعودی عرب میں سعودی فالکنز کلب کی نیلامی کے تیسرے ایڈیشن میں فالکنز کی فروخت چار ملین ریال سے تجاوز کر گئی۔ تین فالکن 218,000 ریال میں فروخت ہوئے۔ نیلامی کی 18 ویں رات کو فروخت 4 ملین 189 ہزار ریال رہی، اس نیلامی کا اہتمام سعودی فالکنز کلب نے ریاض کے شمال میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر ملہم میں کیا یے۔نیلامی 15 نومبر تک جاری رہے گی۔
آغاز پہلے فالکن (شاہین فرخ) سے ہوا، فالکن شرع عر عر سے بولی دینے والوں منیزل مقبل العنزی، عناد ناصر العنزی اور فہد فیاض العنزی کو 67 ہزار ریال میں فروخت کر دیا گیا۔ دوسرے فالکن (شاہین فرخ) الاماریہ کے بولی دینے والوں کے لیے پیش کیا گیا ۔ اسے صبیح حمد الفہیقی، بدر صبیح الفہیقی، ماجد النشمی الفہیقی، اور ہانی النشمی االفہیقی کو 51 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔
اور تیسرے فالکن (شاہین فرخ) کی نیلامی کے ساتھ رات کا اختتام ہو ا۔ یہ فالکن الاحسا گورنری کے بولی دینے والوں حمد احمد الشاہین، احمد سعد الشاہین اور عبدالرحمن عبداللہ الحوار کو ایک لاکھ ریال میں فروخت کر دیا گیا۔
سعودی فالکنز کلب خطوں (مشرقی، شمالی، وسطی، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں موجود اپنی ٹیموں کے ذریعے بولی دینے والوں کو بہت سی سہولیات فراہم کرتا ہے۔