الشیخ السدیس نے مسجد حرام میں الیکٹرک گاڑیوں کا جائزہ لیا، تعداد بڑھانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے عمومی صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور الیکٹرک گاڑیوں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

عزت مآب الشیخ السدیس نے محکمہ موبیلٹی سروسز کو کام کو تیز کرنے اور الیکٹرک اور مینوئل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی تاکہ ضیوف الرحمن کی مزید بہتر سے بہتر خدمت کی جا سکے۔ ان گاڑیوں کے ذریعہ سے بیت اللہ شریف میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد کو عبادت کے مقام تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے زور دیا کہ اللہ کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کی خدمت کے لیے تمام جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں