سعودی شہری نے 40 سال لگا کر 10 ہزار مختلف کرنسیاں جمع کرلیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی شہری محمد البراق نے 40 سال قبل کاغذ اور دھات کی کرنسیوں کو جمع کرنے کا کام کیا اور مختلف ممالک کے دورے کرکے 10 ہزار سے زیادہ کرنسیاں جمع کرکے حیران کردیا۔

اپنے شوق کی خاطر اتنی محنت کے بعد محمد البراق نے اب اپنے گھر میں ایک نجی میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد البراق نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے گفتگو کی اور بتایا کہ اس کا یہ مشن کئی سالوں سے جاری تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج میرے پاس نایاب کرنسیوں کا بے مثال مجموعہ موجود ہے۔ لہذا اب جب میں اپنے کام سے ریٹائر ہو رہا ہوں تو میں نے ان کرنسیوں کے لئے اپنے گھر میں میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

10 ہزار کرنسیاں

انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم کے قیام اور دیکھ بھال کرنے کا خیال کام سے ریٹائر ہونے کے بعد اور خود کو اس کام کے لئے وقف کرنے کے بعد آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار سے زیادہ کرنسیوں کو جمع کرتے ہوئے انہوں نے مختلف ملکوں سے حج پر آئے افراد سے بھی کرنسیاں جمع کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میوزیم میں کرنسی کی بہت سی کہانیوں کو شامل کیا جائے گا ، جس میں اموی ریاست سے سعودی دور تک کی داستان موجود ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس میوزیم کو قائم کرنے کا مقصد نایاب دھات اور کاغذی کرنسیوں کو نہ صرف متعارف کرانا بلکہ ان کو تحفظ دینا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نایاب کرنسیوں کو جمع کرنا ایک خوبصورت مشغلہ ہے کیونکہ یہ اپنے حصول کے ذریعہ مختلف ممالک کی ثقافت کو جمع کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا میں کرنسیوں اور ان کی تاریخی اہمیت کو متعارف کرانے کے لئے کاغذ اور دھات کی کرنسیوں کے لئے تعارفی نمائشوں کا انعقاد کرنا چاہتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں