سعودی عرب میں ریسٹ ہاؤس سے 8 شیر اور ایک بھیڑیا برآمد
شکاری جانور رکھنے پر 10 سال قید یا 30 ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی
سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے ایک شہری کے قبضہ سے 8 شیروں اور ایک بھیڑیے کو برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
مرکز نے وضاحت کی کہ سیکورٹی حکام کے تعاون سے 8 شیروں اور ایک بھیڑیے کو کنٹرول میں لیا گیا جنہیں ایک ریسٹ ہاؤس میں پالے جا رہا تھا۔ نجی طور پر شکاری جانور پالنا ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی ہے۔ مرکز نے ان جانوروں کی ریاض میں مرکز کے شیلٹر یونٹ کو منتقل کردیا ہے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے واضح کیا کہ شکاری جانوروں کے حصول پر 10 سال قید یا 30 ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔